مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر جمعرات کو وادی کشمیر کے ایک روزہ دورے پر
آرہے ہیں جہاں وہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں میجر سومناتھ شرما کو اُن کی
69 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ میجر سومناتھ سب سے بڑا فوجی اعزازپرم ویر چکراپانے والے پہلے فوجی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ میجر سومناتھ شرما 1947 میں سری نگر ائرپورٹ کو حملہ آوروں سے بچانے کے دوران ازجان ہوئے تھے۔